سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی "پاکستان مارٹ" پر آن لائن اجلاس میں شرکت

جمعہ 5 ستمبر 2025 11:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی)وسیم شہباز لودھی نے دبئی میں ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کے ایک اہم اقدام "پاکستان مارٹ" پر ایک آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کا مقصد پاکستانی برآمد کنندگان کو جدید گوداموں، مخصوص خوردہ دکانوں، نمائشی مقامات اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمی منڈیوں تک براہ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔خیال رہے کہ یہ اجلاس سیالکوٹ کی تاجر برادری کے ساتھ پاکستان مارٹ کے قیام کے حوالے سے مزید بات چیت اور تجاویز کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔