فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ، اسرائیل

جمعہ 5 ستمبر 2025 11:20

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے فرانسیسی ہم منصب جین نوئل بیروٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اس مطالبے کو دہرایا کہ فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے۔العربیہ اردو کے مطابق اسرائیل، فرانس کے اس اعلان سےنالاں ہے کہ فرانس جنرل اسمبلی کے متوقع اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا ۔

(جاری ہے)

فرانس کے اس اعلان کے بعد برطانیہ ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے بھی یہ اعلان کردیا ہے۔ اسرائیل اور امریکا دونوں ان ممالک کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو فون کال پر کہا کہ جب تک فرانس، فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں بدلتا فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کے اسرائیلی دورے کا کوئی امکان نہیں ہو سکتا۔