سیالکوٹ یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف فیشن ڈیزائن کے گریجویشن بیچ کے تھیسز ڈسپلے ، طلبا نے تخلیقی پراجیکٹس پیش کیے

جمعہ 5 ستمبر 2025 12:36

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) سیالکوٹ یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف فیشن ڈیزائن کے گریجویشن بیچ کے تھیسز ڈسپلے 2025 کا انعقاد کیا گیا ،جس میں طلبہ نے اپنے تخلیقی پراجیکٹس پیش کئے۔ڈسپلے کا افتتاح مہمان خصوصی صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی)اکرام الحق اور وائس چانسلر پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے ڈینز، ڈائریکٹرز اور فیکلٹی ممبران کے ہمراہ کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے طلبا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ یونیورسٹی مقامی اور بین الاقوامی صنعتوں میں کامیابی کے لئے ان کی حمایت جاری رکھے گی۔صدر سیالکوٹ چیمبر نے تھیسز ڈسپلے پروجیکٹس دیکھے اور نوجوانوں کے نئے آئیڈیاز اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیالکوٹ کے کھیلوں اور چمڑے کے شعبوں کے لئے پروڈکٹ ڈیزائن کے مقابلوں کا انعقاد کریں۔

تقریب کے بعد صدر چیمبر نے چیئرمین بورڈ آف گورنرز فیصل منظور سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں انہوں نے سیالکوٹ یونیورسٹی کے طلبا کو تمام شعبوں بشمول فیشن ڈیزائن، سیالکوٹ کی اعلیٰ کھیلوں اور چمڑے کی صنعتوں میں انٹرن شپ اور ملازمتوں کی پیشکش کی تاکہ وہ عملی تربیت اور مستقبل کے کیریئر کے مواقع حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :