ویمن انکیوبیشن سینٹر کا قیام خواتین کو بزنس کی دنیا میں آگے بڑھانے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا،صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

جمعہ 5 ستمبر 2025 12:34

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) اکرام الحق نےکہا کہ ویمن انکیوبیشن سینٹر کا قیام خواتین کو بزنس کی دنیا میں آگے بڑھانے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے وویمن انکیوبیشن سینٹر کے قیام پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ڈبلیو سی سی آئی ایس) سیالکوٹ کے عہدیداران اور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پاکستان کی ٹیم کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر سیالکوٹ چیمبر نے کہا کہ ویمن انکیوبیشن سینٹر کا قیام خواتین کو بزنس کی دنیا میں آگے بڑھانے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو کاروبار میں سہولیات ، رہنمائی اور مارکیٹ تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے جس کے لیے اس سینٹرکا قیام ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویمن انکیوبیشن سینٹر کے قیام سے خواتین کو آگے بڑھنے کا حوصلہ ملے گا اور ملکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔