قوم 1965کی جنگ میں فوج کے ساتھ تھی، پاک جیمنے دشمن کے تمام ٹینک تباہ کر دیے،

جمعہ 5 ستمبر 2025 12:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) 1965کی جنگ کے غازیوں نے کہا ہے کہ پوری قوم جنگ میں فوج کے ساتھ کھڑی تھی ،پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے تمام ٹینک تباہ کر دیے۔تفصیلات کے مطابق یوم ِ دفاع کے موقع پر 1965 کے تاریخ ساز معرکے کے غازی صوبیدار ریٹائرڈ میجر علی شان نے کہا کہ جب پتہ چلا کہ بھارت نے اپنی فوج لاہور اور سیالکوٹ بارڈر پر بھیجی ہے تو ہم نے بھی رائے ونڈ کی جانب واپسی اختیار کی۔

(جاری ہے)

نائب رسالدار ریٹائرڈ غیاث محمد نے کہا کہ جب معلوم ہوا کہ بارڈر پر دشمن گڑبڑ کر رہا ہے تو ہم نے بھی چھمب جوڑیاں کے مقام پر اس کا بھرپور مقابلہ کیا اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا، اس وقت صرف پاکستان آرمی نہیں بلکہ بچہ بچہ جوش میں تھا۔نائب صوبیدار ریٹائرڈ عبدالحفیظ نے کہا کہ جہلم کے مقام پر ہمیں حکم ملا کہ فوراً حفاظتی اقدامات کے لئے تیار ہو جاؤ،اس وقت ہر پاکستانی میں نہایت جوش اور جذبہ تھا جس کی وجہ سے ہم نے جنگ جیتی،پوری قوم اس وقت بھی اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔سپاہی ریٹائرڈ عبدالوحید نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے وہ کر دکھایا جس کی مثال نہیں ملتی، ٹینکوں کے آگے لیٹ گئے، پاک فوج نے دشمن کے تمام ٹینک تباہ کر دیے۔