Live Updates

چمن، عوام کو بنیادی اشیائے ضرورت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ا سسٹنٹ کمشنر

جمعہ 5 ستمبر 2025 12:33

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) اے سی چمن سٹی نے آج چمن شہر کے مختلف آٹا گوداموں اور دکانوں کے دورے کے دوران آٹا گودام مالکان کو سختی سے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کرنیوالے مالکان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ عوام کو آٹا حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر فراہم کی جائے انہوں نے آٹا سٹور مالکان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی گرانفروشی اور من مانی کرنے والوں کیساتھ ہم کسی قسم کی مصلحت پسندی اور نرمی کا مظاہرہ نہیں کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بنیادی اشیائے ضرورت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر اے سی چمن نے عوام کو سرکاری نرخ نامے پر آٹا فراہم کیا اسسٹنٹ کمشنر کی اس اقدام کو عوامی حلقوں نے سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف مہنگائی پر قابو پایا جا سکے گا بلکہ آٹے کی مصنوعی قلت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

عوام نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے اے پی پی کو بتایا کہ سرحدی شہر چمن میں کسی کو آٹا خودساختہ طور پر مہنگا کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور گران فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ۔\378

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :