Live Updates

مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشیں، ہزاروں افراد بے گھر، بھارتی پنجاب میں 37 افراد ہلاک

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:44

سری نگر/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)مقبوضہ کشمیر میں 3 روز سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچادی جس سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر میں 3 روز سے ہونے و الی شدید بارشوں کے پیش نظر تقریبا 10 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لینڈسلائیڈنگ کیسبب مقبوضہ سری نگر جموں شاہراہ بدستور بند ہے جب کہ ریلوے نظام متاثر ہوا ہے، سری نگر میں بھی لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقلی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔دوسری جانب شدید بارشوں کے بعد دریائے چناب اور دریائے جہلم میں شدید طغیانی جب کہ ضلع بڈگام میں سیلابی صورتحال ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات