اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی فلسطینی تنظیموں پرامریکی پابندیاں عائد

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:42

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)امریکی وزارتِ خزانہ کی ویب سائٹ نے جمعرات کو بتایا کہ واشنگٹن نے انسانی حقوق کی تین فلسطینی تنظیموں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ان تنظیموں کے نام المرز الفلسطینی لحقوق الانسان ، مرز المیزان لحقوق النسان اور مسس الحق ہیں۔ ان میں پہلی دو تنظیموں کے صدر دفاتر غزہ میں اور تیسری کا صدر دفتر رام اللہ میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مذکورہ تینوں تنظیموں نے نومبر 2023 میں بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ غزہ کی گنجان آباد شہری آبادی پر اسرائیلی فضائی حملوں، غزہ کے محاصرے اور اس کے باشندوں کی بے دخلی کی تحقیقات کرے۔ایک سال بعد بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو، سابق وزیرِ دفاع یوآف گیلنٹ اور حماس کے رہنما ابراہیم المصری کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :