قطر ایئر ویز اکتوبر میں ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پروازیں شروع کرے گی

جمعہ 5 ستمبر 2025 15:40

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)قط ایئرویز 21 اکتوبر 2025 سے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پروازیں شروع کرے گی۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق ریڈ سی انٹرنشینل نے قطرایئرویز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد دنیا بھر کے 90 ممالک سے ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ جڑ جائے گا۔معاہدے کے مطابق قطر ایئرویز، ہفتہ میں 3 پروازیں دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے شروع کرے گی۔ریڈ سی انٹرنیشنل کے سی ای او جان نے کہا ریڈ سی میں مزید عالمی معیار کے ہوٹلز اور تفریحی مقامات کا افتتاح کیا جائے گا جس سے ہمارے مہمانوں کو مثالی اور پائیدار تفریح کے مقامات میسرآئیں گے۔

متعلقہ عنوان :