عرب وزارتی کمیٹی کی بیت المقدس کو الگ کرنے اورباشندوں پردبائوسے متعلق اسرائیلی اقدامات کی مذمت

جمعہ 5 ستمبر 2025 15:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)عرب وزارتی کمیٹی نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے جن میں شہر کو الگ تھلگ کرنے اور اس کے باشندوں پر دبا ئوڈالنے کی کوششیں شامل ہیں۔کمیٹی نے بالخصوصE1 علاقے میں نئی توسیعی بستی کی منظوری کو پرانے شہر کو اس کے فلسطینی ماحول سے کاٹنے کی سازش قرار دیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے جس کی صدارت اردن کر رہا ہے، عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل اپنے دسویں اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا کہ یہ تمام اقدامات فلسطینی عوام کے حقِ ریاست پر کھلا حملہ ہیں۔

ارکان نے کہا کہ بیت المقدس کے آبادیاتی، تاریخی اور مذہبی تشخص کو بدلنے کی کوششیں اور 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی حیثیت میں تبدیلی کے اقدامات بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور عالمی عدالت انصاف کی رائے کے خلاف ہیں۔

متعلقہ عنوان :