ٹنڈومحمدخان میں تین روز قبل اغواء ہونے والی 9 سالہ بچی کی لاش سابقہ ڈی ایچ او آفس سے برآمد

جمعہ 5 ستمبر 2025 15:50

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) ٹنڈومحمدخان میں تین روز قبل اغواء ہونے والی 9 سالہ بچی کی لاش ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں واقع سابقہ ڈی ایچ او آفس سے برآمد ہوئی ہے۔ 9 سالہ بچی عشاء بنت علیم بڑدی کو اغواء کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بے دردی سے قتل کیا گیا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر ساتھ فلاحی تنظیم اور ایدھی کے رضاکاروں کی مدد سے لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا، لاش ملنے پر والدین پر غشی کے دورے طاری ہیں جبکہ علاقے میں سوگ اور خوف کی صورت حال ہے۔

ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان حسیب میمن کے ریڈر ممتاز خاصخیلی نے اے پی پی کو بتایا کہ مذکورہ واقع کی اطلاع پر ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان حسیب میمن نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائزہ لیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے مطابق 9 سالہ بچی عشاء جس کو اغواء، زیادتی اور قتل کرنے والا مقتولہ کا سگا چچا زاد بھائی ہے۔

ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان حسیب میمن کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ملزم کو سخت سے سخت سزا کی کوشش کی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی ایسا جرم کرنے کا ارادہ نہ کرسکتے۔ انہوں نے بتایا کہ بچی کا پوسٹ مارٹم کیا جاچکا ہے بچی کے ساتھ زیادتی کا معاملہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گا۔ذرائع کے مطابق بچی کو دو جنسی درندوں نے اپنی حوس کا نشانہ بنایا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔\378