لاہور ہائیکورٹ، پانچ افراد کی بازیابی درخواست نمٹا دی گئی

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پانچ افراد کی بازیابی کی درخواست پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ(سی سی ڈی )کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نمٹا دی۔

(جاری ہے)

جسٹس تنویر احمد شیخ کی عدالت میں ایس پی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ناصر عباس پنجوتھہ نے رپورٹ پیش کی،جس کے مطابق پانچ میں سے تین افراد مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دو کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان پاکپتن، اوکاڑہ، قصور اور وہاڑی میں ڈکیتیوں میں ملوث تھے اور چنگ چی رکشہ پر خواتین کے ساتھ گھروں میں داخل ہو کر وارداتیں کرتے تھے۔ ان ڈکیتیوں میں دس افراد قتل بھی کئے گئے۔پولیس کارروائی کے دوران نئی واردات کی اطلاع پر مقابلہ ہوا جس میں تین افراد مارے گئے۔