انجینئر خالد عثمان 14ستمبر تک لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئرنائب صدر انجینئر خالد عثمان 14ستمبر تک لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے ۔ جمعہ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد کی نجی مصروفیات ہیں۔

(جاری ہے)

انجینئر خالد عثمان لاہور چیمبر کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے جن میں اعلی سطحی وفود سے ملاقاتیں،داخلی پالیسی مشاورت،متعلقہ وزارتوں اور ریگولیٹری اداروں سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے روابط شامل ہیں۔

کاروباری برادری نے میاں ابوذر شاد کے اس فیصلے کا پرجوش خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ قائم مقام صدر انجینئر خالد عثمان کی قیادت میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چیمبر بجٹ سے متعلق لابنگ، ٹیکس پالیسی پر مشاورت اور مشترکہ پالیسی سازی میں سرگرم عمل رہے گا۔انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروباری برادری کی موثر آواز بن کر ملک کی اقتصادی ترقی، تجارتی مفادات کے تحفظ اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنا فعال کردار جاری رکھے گا۔