چین کا عام روسی شہریوں کے لیے ویزا فری پالیسی کا اقدام انتہائی مہربانہ ہے،روس بھی اسی طرح کا جواب دے گا ، روس

جمعہ 5 ستمبر 2025 17:20

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےعام روسی کے لیے چین کی ویزا فری پالیسی کو سراہا ہے۔ شنہوا کے مطابق روسی صدر نے گزشتہ روز ولادی ووستوک میں بیان میں کہا ہے کہ چین کی طرف سے عام روسی شہریوں کے لیے ویزا فری پالیسی کا اقدام انتہائی مہربانہ ہے اور روس بھی اسی طرح کا جواب دے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ اس اقدام سے زیادہ روسی شہری چین کا دورہ کریں گے اور کاروباری، تجارتی تعلقات اور تبادلے میں یکساں طور پر تعاون کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس بھی اس دوستانہ اقدام کا جواب دے گا اور ہم بھی ایسا اقدام کریں گے۔ واضح رہے کہ چین نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ چین عارضی طور پرعام روسی شہریوں کے لیے ویزا فری پالیسی متعارف کرائے گا ۔ یہ پالیسی 15 ستمبر 2025 سے 14 ستمبر 2026 تک لاگو رہے گی اور اس پالیسی کے تحت روسی شہریوں کو 30 دن تک چین میں کاروباری سفر، سیاحت، ذاتی دورے، تبادلہ یا عبوری قیام کی اجازت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :