صوبائی صدر اے این پی میاں افتخار حسین اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی کا وفد کے ہمراہ افغان قونصلیٹ پشاور کا دورہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 17:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے وفد کے ہمراہ جمعہ کو افغان قونصلیٹ پشاور کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد نے افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر سے ملاقات کی اور افغانستان کے کنڑ ولایت میں حالیہ زلزلے کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران زلزلے کی تباہ کاریوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصالِ ثواب کےلیے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی نائب صدر صلاح الدین مومند، صوبائی ترجمان ارسلان خان ناظم اور ڈویژنل سالار ملک فرہاد سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔