ہم اپنی جانیں قربان کرکے پاکستان کا دفاع کریں گے وطن کے عظیم شہدا کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں،سردار عبدالرحیم

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے 6 ستمبر 1965 کے شہدا اور حر مجاہدین کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی پیغام میں کہا ہے کہ ہم اپنی جانیں قربان کرکے پاکستان کا دفاع کریں گے وطن کے عظیم شہدا کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر جب بھی کسی دشمن نے حملہ آور ہونے کی کوشش کی تو پاکستان کی بہادر افواج اور حر جماعت کے مجاہدین سمیت سندھ کی عوام نے بھی بندوق اٹھا کر اپنے وطن کے چپے چپے کا دفاع کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی بزدل فوج سندھ میں تھرپارکر اور عمرکوٹ کے مقام سے ایک سو کلو میٹر تک پاکستان کے علاقوں کو اپنے قبضے میں لے چکی تھی اور دوسری طرف سینکڑوں ٹینکوں کی مدد سے لاہور پر حملہ آور تھی اس مشکل وقت میں جنرل ایوب خان نے پیر صاحب پگارا سے مدد طلب کی تو وہ اپنی حر فورس کے ہزاروں جوانوں کے ہمراہ بھارتی فوج سے ٹکرایا نہ صرف بھارتی فوج سے اپنا علاقہ بڑے بہادری سے خالی کرایا بلکہ کیئے میل بھارتی علاقہ قبضہ کرکے جنگ کے خاتمے تک وہاں قابض رہا انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم متحد ہوکر اپنے شہدا 6 ستمبر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں