{ہمایوں سعید کے منہ سے کبھی کسی کے برائی نہیں سنی، عتیقہ اوڈھو

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:35

!لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء)سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ہمایوں سعید کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کے وہ واحد اداکار ہیں جو اپنے کسی اور ساتھی کی برائی نہیں کرتے۔عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں کیا ڈراما ہے نامی شو میں ہمایوں سعید کی جانب سے ڈراما مبصرین کے حوالے سے کی گئی گفتگو پر اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید نے ان سمیت کسی بھی ڈراما مبصر کے حوالے سے کچھ غلط نہیں کہا، انہوں نے یہی کہا کہ مبصرین کا کام ہی تنقید کرنا ہوتا ہے اور اسی چیز کے ان کو پیسے ملتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے اچھی بات کہی، ان کی بات سے نادیہ خان اور مرینہ خان نے بھی اتفاق کیا اور انہوں نے بھی ہمایوں سعید کے مزاج کی تعریفیں کیں۔عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے سے ہمایوں سعید کو جانتی ہیں، وہ ان کی ہیروئن رہ چکی ہیں، وہ شروع سے ہی اچھے مزاج کے شخص رہے ہیں، ان میں ذرا بھی غرور نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بھی ڈراما پروڈیوسرز اور ہدایت کار ہمایوں سعید کو ان کے مزاج اور پیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے کاسٹ کرنا چاہتے تھے،

متعلقہ عنوان :