Live Updates

ضلع کی حدود میں سے گزرنے والے دریائے سندھ میں ہائی فلڈ کاخطرہ ہیں ،ادارے متحرک رہے، کمشنر بہاولپور ڈویژن

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:40

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے تحصیل لیاقت پور اور رحیم یار خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر نے سیلابی صورتحال، فلڈ ریلیف کیمپس میں دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔انہوں نے سیلاب متاثرین خواتین اور بچوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے تحائف پیش کئے۔ڈپٹی کمشنر خرم پرویز، ایم پی اے چوہدری محمود احمد بھی ہمراہ موجود تھے۔

ڈویژنل کمشنر نے فلڈ ریلیف کیمپ گل محمد لنگاہ، نور والا لیاقت پور، دولت پور رحیم یارخان ا ور فلڈ بچاؤ منچن بند جمعہ واہ کے مقام کا دورہ کرتے ہوئے ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں، دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا اور ریلیف کیمپس میں مقیم خاندانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر ڈویژن بہاولپور میں فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے حکومت پنجاب کو تاریخ کی ایک بڑی قدرتی آفت کا سامنا ہے اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صوبہ میں تاریخ کی سب سے بڑی ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیاں جاری ہے اور سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک انہیں مکمل تحفظ اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین حکومت پنجاب کے مہمان ہیں فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرین سیلاب کی رہائش، خوراک، پانی، علاج معالجہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو بروقت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں تمام ریلیف کیمپس میں نوزائیدہ اور چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے چائلڈ اسپیشلسٹ جبکہ خواتین کے لئے لیڈی ڈاکٹرز روزانہ وزٹ کر رہے ہیں۔متاثرین کے مال مویشیوں کی دیکھ بھال، حفاظت اور خوراک کی ذمہ داری بھی حکومت پنجاب نے اپنے ذمہ لی ہوئی ہے جسے بخوبی احسن انجام دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصیبت اور آفت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ میں ہائی فلڈ کا خطرہ ہے تمام ادارے الرٹ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج شام تک پنجند ہیڈ ورکس پر سیلابی پانی کا بہاؤ پانچ لاکھ کیوسک سے بڑھ جائے گا۔ ہیڈ پنجند میں پانی کی آمد اور اخراج کی کڑی مانیٹرنگ جاری ہے۔ \378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات