لیویز فورس پنجگور نے مرغیوں کی آلائشوں سے بھرے مزدا ٹرک کو قبضے میں لے لیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 19:00

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر پنجگور عبد الکبیر زرکون کی ہدایت پر میجر لیویز فورس صابر گچکی کی سربراہی میں لیویز فورس نے مرغیوں کے آلائش سے بھرے مزدا گاڑی کو قبضے میں لے لیا ذرائع کے مطابق پنجگور سے روزانہ مزدا گاڑی کے ذریع مرغیوں کے آلائش اور گند کو کوئٹہ منتقل کیا جاتا ہے وہاں آن سے گھی اور خوردنی تیل بنایا جاتاہے ڈپٹی کمشنر پنجگور مرغیوں کے آلائش اور گند کوئیٹہ منتقل کرنے کا نوٹس لے لیا جس پر لیویز فورس کے میجر صابر گچکی کی سربراہی میں گاڑی کو قبضے میں لے لیا مرغیوں کے آلائش اور گند سے بھرا ہوا تھا گزشتہ کئی عرصے سے یہ سلسلہ جاری تھا ان آلائشوں اور گند سے کوئیٹہ میں کوکنگ آئل بنانے کا انکشاف ہؤا ھے تاہم گاڑی کے ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ہم مجبوری کی حالت میں یہ کام کر رہے ہیں ان سے مرغیوں کے خوراک بنتے ہیں واضح رہے جب یہ گاڑی گزرتا ہے تو اتنی بدبودار ہوتا جب یہ راستے سے گزرتا ہے اتنی بدبو ہوتا ہے کہ دل کھانے کو کچھ نہیں کرتا عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر پنجگور اور لیویز فورس کے اس اقدام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :