s لندن انڈرگراؤنڈ ریلوے پر ایک ہفتے طویل ہڑتال کا امکان

{ تین سال میں سب سے بڑی ہڑتال سے سروس شدید متاثر ہونے کا خدشہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 19:50

ّلندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) لندن کی انڈرگراؤنڈ ریلوے (ٹیوب) میں ایک ہفتے طویل ہڑتال کا آغاز ہوسکتا ہے، کیونکہ یونین اور انتظامیہ کے درمیان تنخواہوں کے معاہدے پر اتفاق نہ ہوسکا۔ہزاروں ٹیوب ملازمین اس ہڑتال میں شریک ہوں گے، جو گزشتہ تین برسوں کی سب سے بڑی ہڑتال قرار دی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق پیر سے جمعرات کے دوران سب سے زیادہ رکاوٹ اور تعطل کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

"اگرچہ کووِڈ وبا کے بعد سے ورکنگ پیٹرنز میں تبدیلی کے باعث بڑی تعداد میں دفتری عملہ گھروں سے کام کرتا ہے، لیکن اس ہڑتال سے مختلف کاروباروں بالخصوص ریستوران اور پبز پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ریلوے ورکرز یونین (RMT) نے 21 اگست کو اس احتجاج کی دھمکی دی تھی اور اس کے بعد سے ٹرانسپورٹ فار لندن (TfL) کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ڈرائیورز، سگنلرز اور مینٹیننس ورکرز کا مطالبہ ہے کہ ہفتہ وار کام کے اوقات 35 گھنٹے سے کم کیے جائیں اور اس کے ساتھ ساتھ 3.4 فیصد اضافے پر مشتمل تنخواہ بھی دی جائے۔آر ایم ٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہمارے اراکین انتہائی سخت شفٹوں کے باعث دباؤ اور تھکن کا شکار ہیں جس سے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔