Live Updates

ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیم کی تجاوزات اور پانی کی چوری کا جائزہ لینے کے لیے پٹ فیڈر اور ڈرینیج سسٹم کی انسپیکشن

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) موجودہ سیلابی خطرے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان و چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کے پیش نظر، سیکرٹری آبپاشی و کمشنر نصیرآباد صلاح الدین نورزئی کی زیر نگرانی نصیرآباد انتظامیہ اور ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیم نے تجاوزات اور پانی کی چوری کے واقعات سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے پٹ فیڈر اور ڈرینیج سسٹم کی انسپیکشن کی۔

(جاری ہے)

ٹیم نے پٹ فیڈر نہر پر ان جگہوں کی نشاندہی کی جو ناقص اور نقصان زدہ تھے،نشاندہی سے نصیرآباد ضلع میں پٹ فیڈر نہر اور نکاسی آب کے نظام کو نمایاں نقصانات کا پتہ چلا۔ ٹیم کا مقصد سیلاب کے خطرے کو کم کرنے اور نہری نظام کی بہتری تھا۔ ٹیم نے ناقص جگہوں کی ویڈیوز اور تصاویر ریکارڈ کیں۔اس جائزے کے نتائج کی بنیاد پر ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا اور شناخت شدہ کمزوریوں اور نقصانات کو دور کرنے کے اقدامات بھی شروع کئے گئے تاکہ پٹ فیڈر نہر اور نکاسی آب کا نظام اپنی درست حالت میں رہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات