Live Updates

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت طویل ترین خصوصی اجلاس ،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جامع پیکج طلب کر لیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت طویل ترین خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے جامع پیکج طلب کر لیا۔ وزیراعلی نے اربن یونٹ، بورڈ آف ریونیواور دیگر ڈیپارٹمنٹس کو بحالی پیکج کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور متاثرین کے مسائل پر ہمدردانہ غور کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے سروے پراجیکٹ کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کر دی۔ وزیراعلی نے سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کے لئے بحالی پروگرام وضح کرنے کا حکم دیا اور بحالی پیکج میں امدادی رقوم بڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بحالی پیکج کے لئے سروے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سروے کے لئے شفاف ترین طریقہ کار وضع کرنا ہوگا اورڈیجیٹل ریکارڈنگ بھی ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سیلاب متاثرین کی جلد بحالی پیکج کا خود علان کریں گی۔

وزیراعلی نے گھر تباہ ہونے کی وجہ سے فوری واپس نہ جانے والے خاندانوں کے لئے ہر ضلع میں مارکی لگانے کی ہدایت کی۔ سردی کی آمد کے پیش نظر سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ہر ضلع میں مارکی میں شفٹ کیا جائے گا۔ وزیراعلی نے مرد و خواتین کے لئے الگ الگ مارکی لگانے اور صاف پانی، کھانا اور دیگر سہولتیں مہیا کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں آبی گزر گاہوں سے تجاوزات اور آبادیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر دریائوں اور ندی نالوں کی آبی گزرگاہوں کو تعمیرات کے لئے ریڈ زون قرار دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی کے لئے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں شامل کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھر آباد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھ سکتی،سیلاب زدہ علاقوں میں جاتی ہو ں تووہاں لوگوں کی پریشانی نہیں دیکھی جاتی،لوگوں کے گھر اجڑ گئے، ہم سکون سے کیسے بیٹھ سکتے ہیں، سیلاب متاثرین کی بہت سی توقعات مجھ سے وابستہ ہیں، ان توقعات پر پورا اترنا میرا اعزاز اور ذمہ داری ہے، پنجاب میں فلڈ اور دیگر آفات سے بچائو کے لیے ماسٹر پلان کی اشد ضرورت ہے،ہر سال سیلاب کی وجہ سے نقصان ہوتا ہے، طویل المدتی اور قلیل المدتی پائیدارپالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات