+شہدا نے اپنے خون سے اس ملک کو سینچا ہے ان کے ورثا کی خدمت اور دیکھ بھال حکومت کا نہیں بلکہ ہم سب کا مشترکہ فرض ہے، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

جمعہ 5 ستمبر 2025 22:35

غ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید ڈاکٹر صدیق اللہ کے بیٹوں سے ملاقات کے دوران ایک انسان دوست اور یادگار اقدام کرتے ہوئے انہیں اپنی کرسی پر بٹھایا اور بھرپور شفقت و محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ شہدا کے لواحقین ہمارے اپنے ہیں اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا واضح رہے کہ شہید ڈاکٹر صدیق اللہ دہشت گردوں کے ایک حملے میں جامِ شہادت نوش کر گئے تھے جبکہ ان کے دونوں بیٹے بھی زخمی ہوئے تھے صحت یابی کے بعد جمعہ کے روز دونوں بچے رکن صوبائی اسمبلی پشین ظفر آغا کے ہمراہ وزیر اعلی سے ملاقات کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے بھرپور سرپرستی اور خصوصی توجہ پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا اور جذبات سے ان کا ہاتھ چوما۔

(جاری ہے)

وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات نے کئی گھروں کے چراغ بجھائے ہیں اور شہدا کے بچوں کو زخمی دیکھ کر ان کا دل رنجیدہ ہوا انہوں نے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کے ورثا کی کفالت حکومت بلوچستان کی اولین ذمہ داری ہے اس موقع پر وزیراعلی نے بتایا کہ شہید ڈاکٹر صدیق اللہ کے دونوں بیٹوں کا داخلہ حکومت بلوچستان کے اخراجات پر ایچی سن کالج میں کرایا جا چکا ہے تاکہ ان کا مستقبل محفوظ اور روشن بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ شہدا کے بچوں کی تعلیم اور لواحقین کی کفالت حکومت بلوچستان کا اخلاقی فریضہ ہے جو ہر صورت نبھایا جائے گا وزیراعلی نے کہا کہ شہدا نے اپنے خون سے اس ملک کو سینچا ہے ان کے ورثا کی خدمت اور دیکھ بھال حکومت کا نہیں بلکہ ہم سب کا مشترکہ فرض ہی