ٹ* ضرورت اور ہماری سیاسی قیادت کی اولین ذمہ داری بنتی ہیں، مزمل شاہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 22:45

ّ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل شاہ، صوبائی صدر احمد جان خان، نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے صوبائی صدر وکیل خان عادل، صوبائی جنرل سیکرٹری صورت خان کاکڑ اور فاروق سنزر نے کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی۔

پارٹی وفد نے 2 ستمبر کو کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام صوبے کے ممتاز قوم پرست، جمہوری اور ترقی پسند سیاسی رہنماہ سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے جلسہ عام اور سیاسی قیادت پر دہشت گردانہ حملے اور اس واقعہ میں سیاسی کارکنوں کی شہادت اور زخمی ہونے کو نہ صرف بلوچستان نیشنل پارٹی بلکہ بلوچ، پشتون قومی تحریکوں اور تمام جمہوری قوتوں پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے 8 ستمبر کو بلوچستان بھر میں شٹرڈان اور پہہ جام ھڑتال کے جمہوری مزاحمت کی حمایت کی۔

(جاری ہے)

اور کہا کہ پشتون، بلوچ اقوام وعوام اور جمہوری و نیشنلسٹ سیاست اور جمہوری آوازوں کو خاموش کرنے کیلئے ریاستی استعماری پالیسیوں اور دہشتگردانہ کارروائیوں کے خلاف قومی محاذ کی تشکیل اور قومی جمہوری مزاحمت وقت و حالات کی اولین ضرورت اور ھماری سیاسی قیادت کی اولین ذمہ داری بنتی ہیں جس پر گامزن ھوکر ھم ریاست کی ان فاشسٹ پالیسیوں و کارروائیوں کا مقابلہ کرکے اقوام وعوام کو موجودہ اذیت ناک صورتحال سے نجات دلاسکتے ہیں