روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سازی کو جدید بنانے کا اعلان

ہفتہ 6 ستمبر 2025 09:10

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس فوجی ٹرانسپورٹ ہوا بازیکو جدید بنانے کا منصوبہ شروع کر رہا ہے، جس کے تحت پی ڈی ۔26ٹربوجیٹ انجن کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی جائے گی۔صدر پیوٹن نے انجن سازی سے متعلق ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ۔

(جاری ہے)

26ٹربوجیٹ انجنوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار نہ صرف ہمیں اپنی فوجی ٹرانسپورٹ ہوا بازی کو جدید بنانے کا موقع دے گی بلکہ یہ ایک نئی نسل کےبڑے مسافر طیارے بنانے کے امکانات بھی پیدا کرے گی۔

روسی صدر کے مطابق، یہ منصوبہ ان شراکت دار ممالک کے تعاون سے بھی ممکن ہے جو اس وقت اس منصوبے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روسی فضائی صنعت مغربی پابندیوں کے بعد ملکی پیداوار اور خود انحصاری کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ منصوبہ روس کے عسکری اور سول ہوا بازی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :