یوم دفاع و شہداء ، کوئٹہ گیریژن میں یادگار شہداء پر تقریب کا انعقاد

ہفتہ 6 ستمبر 2025 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) یوم دفاع و شہداء کے موقع پر کوئٹہ گیریژن میں یادگار شہداء پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان تقریب کے مہمانِ خصوصی جبکہ گورنر بلوچستان گیسٹ آف آنر تھے۔ تقریب میں کور کمانڈر بلوچستان بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یاد گارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔