Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام وزراء متاثرین سیلاب کے ساتھ موجود ہیں،صوبائی وزیر ہاؤسنگ

ہفتہ 6 ستمبر 2025 17:40

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین قصور میں سیلاب متاثرین کے پاس پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر نے عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیوں میں سیلاب زدگان کو بھی شامل کیا۔ متاثرین کے کیمپ میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے سیلاب متاثرین میں کھانا، مٹھائی اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

ڈی سی قصور عمران علی اور ڈی پی او محمدعیسیٰ خان نے زمینی صورتحال اور امدادی کارروائیوں بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سیلابی علاقوں سے ہزاروں افراد اور لاکھوں کی تعداد میں  جانوروں  کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنایاجارہاہے۔ امدادی سرگرمیوں میں 85 کشتیاں پانی میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

امدادی سرگرمیوں میں 15پرائیویٹ بیڑے ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔

تلوار پوسٹ، اتر سنگھ والا،کوٹھی فتح محمد میں آرمی اور پولیس کے 300 دستوں کی مدد سے لوگوں کا انخلاء یقینی بنایا جارہا ہے۔ گنڈا سنگھ والاکے مقام پر پانی کا بہاؤ3لاکھ38ہزار28یوسک ہے۔ بلال یاسین کا گورنمنٹ ہائی سکول گنڈاسنگھ والاڈی پی ایس میں  قائم ریلیف کیمپس کا بھی معائنہ کرکے ضلعی انتظامیہ کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے مقامی نمائندوں اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ سیلاب متاثرین نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اظہار اطمینان کیاگیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہاکہ متاثرین سیلاب ہمارے مہمان ہیں، حکومت پنجاب ہر ممکن دکھوں کا مداوا کرے گی۔ \378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات