Live Updates

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نے عید میلادالنبی ﷺ کی خوشیاں سیلاب متاثرین کے ساتھ منائیں

ہفتہ 6 ستمبر 2025 20:00

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نے عید میلادالنبی ﷺ کی خوشیاں سیلاب متاثرین کے ساتھ منائیں۔اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال نے فلڈ ریلیف کیمپ جا کر سیلاب متاثرین کے ساتھ کیک کاٹا اور ان میں پھل و مٹھائیاں تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

‏ضلعی انتظامیہ نے سمبڑیال میں سیلاب متاثرین کیلئے مثالی اقدامات یقینی بنائے ، تین وقت کا معیاری کھانا، راشن اور صاف پانی کی فراہمی سے لے کر کپڑوں اور جوتوں تک ہر ضرورت کو پورا کیا گیا۔

بچوں کیلئے تحائف، طبی سہولتوں کیلئے میڈیکل کیمپس اور کلینک آن وہیلز ہسپتال قائم کئے گئے، رہائش اور واش روم جیسی بنیادی سہولیات بھی بہترین انداز میں فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ یہ سب انتظامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت نے متاثرہ عوام کے دکھ درد کو بانٹنے کیلئے خدمت کو اولین ترجیح دی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :