یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جناح ٹاون میں پروقار تقریب کا انعقاد

ہفتہ 6 ستمبر 2025 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جناح ٹاون کوئٹہ میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی اور سیکرٹری تعلیم اسفند یار کاکڑ نے خصوصی شرکت کی۔طلبہ و طالبات نے تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے۔ وزیر تعلیم نے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمارے شہداءہماری پہچان اور آزادی کی ضمانت ہیں“۔

انہوں نے اسکول کے طلبہ اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے دو لاکھ روپے گرانٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔سیکرٹری تعلیم اسفند یار کاکڑ نے تقریب کو بہترین قرار دیتے ہوئے ہیڈ مسٹریس شاہدہ پروین اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر نصیر علی شاہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ”ہم اسی جذبے کے ساتھ ملک کی حفاظت کرتے رہیں گے“۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ تقریب قلیل وقت اور جشن عید میلاد النبی ﷺکے دن تھا روڈ کی بندش کے باوجود اساتزہ کرام اور طلباءو طالبات کثیر تعداد میں پہنچے اور اپنے 06 ستمبر کے شہداءاور غازیوں سے اپنی محبت دکھائی، اساتذہ و طلبہ کی محنت سے ہم شاندار پروگرام منعقد کرانے میں کامیاب رہے جن کے لیے میں ان کا مشکور ہوں۔تقریب کا اختتام قومی جذبے اور شہداءکو خراج عقیدت کے ساتھ ہوا۔