کوریا میں چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد پہلی بار 20 ملین سے تجاوز کر گئی ،رپورٹ

اتوار 7 ستمبر 2025 11:10

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) جنوبی کوریا میں چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد گزشتہ ماہ پہلی بار 20 ملین سے تجاوز کر گئی۔

(جاری ہے)

امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق جنوبی کوریا میں چیٹ جی پی ٹی کے استعمال بارے انڈسٹری ٹریکر وائس ایپ ریٹیل کی مرتب ڈیٹا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا میں اگست 2025 میں چیٹ جی پی ٹی سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 20.31 ملین کے ماہانہ ریکارڈ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے 4.07 ملین زیادہ ہے،یہ اعداد و شمار ملک کے 50.12 ملین سمارٹ فون صارفین میں سے تقریباً 40 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔

جنس کے لحاظ سے مردوں کے لیے یہ حصہ تقریباً 50.1 فیصد اور خواتین کے لیے 49.9 فیصد تھا۔اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 70 فیصد صارفین اپنی عمر کے 20، 30 اور 40 کی دہائی میں ہیں ۔ چیٹ جی پی ٹی کے ماہانہ فعال صارفین (ایم اے یوز)، ایک جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی ) سروس ’اوپن اے آئی) کی طرف سے تیار کی گئی۔

متعلقہ عنوان :