ناظم آباد ٹائون میں جشنِ عیدِ میلادالنبیؓ دینی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

ناظم آباد ٹان کے جانب سے ماہ ربیع اول میں عاشقانِ رسول ؓ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہی: سید محمد مظفر

اتوار 7 ستمبر 2025 11:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)چیئرمین ناظم آباد ٹان سید محمد مظفر نے وائس چیئرمین ناظم آباد ٹان محمد نعمان صدیقی کے ہمراہ ناظم آباد ٹان کی جانب سے قائم استقبالیہ کیمپ کا دورہ کیا اور دیگر مذہنی جماعتوں کی جانب سے لگائے گئے کیمپس کے رہنماں سے بھی ملاقات کی۔ناظم آباد ٹان میں جشنِ عیدِ میلادالنبیؓ دینی جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا۔

چیئرمین ناظم آباد ٹان سید محمد مظفر نے ناظم آباد کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں میں شرکت کی اس موقع پر چیئرمین ناظم آباد ٹان سید محمد مظفر نے معزز علما کرام اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا جلوس کے شرکا میں ٹھنڈے مشروبات اور پانی تقسیم کیا۔ اس موقع پریوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی انکراچمینٹ و دیگربلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ناظم آباد ٹان سید محمد مظفر نے جلوس انتظامیہ اور علما کرام کے ہمراہ ناظم آباد ٹاون سے برآماد ہونے والے مرکزی جلوس کی قیادت کی اور رحمت اللعالمین ؓسے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ چیئرمین ناظم آباد ٹان سید محمد مظفر نے جشن عید میلاد النبیؓ کے جلوس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناظم آباد ٹان کی جانب سے ماہ ربیع اول میں عاشقانِ رسول ؓ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول ِ اکرم ؓ کی سیرت طیبہ ہدایت اور رہنمائی کا سر چشمہ ہے۔خالق کائنات نے نبی پاک ؓ کوپوری کائنات کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔واضع رہے کہ ناظم آباد ٹان کے مکین یکم ربیع الاول سے قبل ہی مرکزی شاہراہوں،گلی کوچوں اور اپنے علاقوں کو برقی قمقموں سے سجانے کے ساتھ ماہ ربیع الاول میں درو و نعت ؓ کی محافل کا انعقاد کرتے ہیں اور عید میلادالنبی ؓ کے موقع پرناظم آباد کی مرکزی شاہراہوں سے روایتی جلوس برآمد ہوتے ہیں جس میں ہزاروں افراد بشمول بچے اور بوڑھے شریک ہوکر پیارے آقا ؓ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔