ایشیاء کپ، 8 ٹیموں کے کپتان دبئی میں پریس کانفرنس کرینگے

ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، بنگلادیش، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شریک ہوں گی

اتوار 7 ستمبر 2025 12:10

ْ دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)ایشیاء کپ 2025ء کے آغاز سے قبل 8 ٹیموں کے کپتان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔9 ستمبر سے 28 ستمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، بنگلادیش، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

(جاری ہے)

ٹی 20 فارمیٹ میں ہونے والے اس ایونٹ میں سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے اور فائنل 28 ستمبر کو ہو گا، ایونٹ کے حوالے سے تمام 8 ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گے۔پاکستانی ٹی 20 اسکواڈ اپنا پہلا پریکٹس سیشن مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کرے گا۔