
عالمی نمائش میں شرکت کے خواہشمند غیر ملکیوںکی فہرست کو رواں ہفتے حتمی شکل دیدی جائیگی‘ پی سی ایم ای اے
تمام متعلقہ وفاقی ،صوبائی اداروں کے عالمی نمائش کی کامیابی میں کلیدی کردار کیلئے پر امید ہیں‘ چیئرمین ایگزیبیشن
اتوار 7 ستمبر 2025 12:50
(جاری ہے)
اس موقع پر چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اعجاز الرحمان، سینئر ممبر عثمان اشرف، میجر (ر) اختر نذیر، سعید خان، سعد اعجاز، فیصل سعید خان سمیت دیگر بھی شریک ہوئے ۔ چیئرمین ایگزیبیشن ریاض احمد نے اجلا س کے شرکاء کو عالمی نمائش کے حوالے سے اعلیٰ سرکاری شخصیات اور غیر ملکیوں سے ہونے والے رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی مہمانوں کو پاکستان آمد پر بہترین ہاسپیلٹی دیں گے اور ان کی سکیورٹی کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیںگے ، عالمی نمائش کو مستقبل کے تناظر میں دیکھ رہے ہیںاور اسے غیر ملکی خریداروں سے مضبوط روابط کا ذریعہ بنایا جائے گا، عالمی نمائش کے انعقاد کے بعد نئی مارکیٹوں کی تلاش کے لئے سر گرمیاں شروع کی جائیں گی اور اس کے لئے باقاعدہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ عالمی نمائش میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 100سے زائد غیر ملکی خریدار وں کی شرکت متوقع ہے تاہم رواں ہفتے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی مشاورت سے فہرست کو حتمی شکل دیدی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے ہمیں ہرطرح کی معاونت فراہم کی جارہی ہے جس سے نمائش کی تیاریوں میں بڑی مدد ملی ہے ، دیگر متعلقہ اداروں سے بھی اپیل ہے کہ عالمی نمائش کی کامیابی کے لئے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے اور بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں کوپابند کیا جائے کہ وہ ویزوںکے حصول میں آسانی پیدا کریں تاکہ غیر ملکی خریداروں کو سفر میں کسی طرح کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان عالمی نمائش کو روایتی حریف کی وجہ سے چیلنج کے طور پر لیتے ہیں اس لئے اس کی کامیابی کے لئے جہاں ایسوسی ایشن اپنی بھرپور کاوشیں کر رہی ہیں وہیں حکومتی اداروں کی معاونت بھی نا گزیر ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 386,300 روپے پر مستحکم
-
سٹیٹ بینک کا شرح سود کو 11 فیصدکی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
کوہاٹ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 30.33 فیصد اضافہ
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، سٹیٹ بینک
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے استحکام رہا،ادارہ شماریات
-
16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ،فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی
-
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ریکو ڈک منصوبہ نئے دور میں داخل، منصوبے میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی بڑی رکاوٹیں دور
-
برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ماہ بعد تبدیلی ،4روپے کلو کمی
-
سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد معیشت کے تمام تخمینوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی‘ خادم حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.