گورنر سندھ سے ائیر مارشل عامر شہزاد کی الوداعی ملاقات، پاک فضائیہ کی خدمات کو خراجِ تحسین

گورنر سندھ نے ائیر مارشل عامر شہزاد کو ان کی ترقی پر مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

اتوار 7 ستمبر 2025 12:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ائیر آفسر کمانڈنگ ساوتھرن، ائیر مارشل عامر شہزاد نے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے ائیر مارشل عامر شہزاد کو ان کی ترقی پر مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں نئے تعینات ہونے والے ائیر وائس مارشل اختر عمران سیدوزئی بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قومی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فضائیہ نے ہمیشہ ملک کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ گورنر سندھ نے 10 مئی کو پاک فضائیہ کی جانب سے دشمن کو دیے گئے مؤثر جواب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ لمحہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث بنا اور تاریخ میں سنہری الفاظ سے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ ہر چیلنج کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور اس کی کامیابیاں قومی وقار کی علامت ہیں۔