ناموس رسالت ؐ کی آئینی دفعات کا ڈٹ کر دفاع کریںگے‘ قاری اعظم حسین

عقید ہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری اور مذہبی فریضہ ہے‘جے یو آئی( س)

اتوار 7 ستمبر 2025 14:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)جمعیت علما ئے اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ؐ کی آئینی دفعات کا ڈٹ کر دفاع کریں گے، عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا فاٹا ہے، قادیانی جہاں بھی جائیں گے ان کا مقابلہ کیا جائے گا، عقید ہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری اور مذہبی فریضہ ہے۔

ان خیالات کااظہارانہو ں نے امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ ،7 ستمبر آقاﷺسے وفا و محبت کی تجدید و عزم کا دن ،ملکی امن کیساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے،ہم تحفظ ناموس رسالت قانون کے چوکیدارہیں ،عقیدہ ختم نبوت کی تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔ قادیانی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ اورپاکستان کی اندرونی سازشوں میں ملوث ہیں ۔ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان اور اس کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے، حکومت قادیانیوں کی سرگرمیوں کو آئینی حدود میں رکھے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت اقدام کرے۔

متعلقہ عنوان :