امریکی محکمہ دفاع کا نام محکمہ جنگ رکھ دیا گیا

تجارت اور طاقت کے زور پر ہم نے دنیا میں 7 جنگیں رکوائیں،خطاب

اتوار 7 ستمبر 2025 14:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع کا نام بدل کر محکمہ جنگ رکھتے ہوئے کہا کہ یہ نام دنیا کو امریکی قوت کا پیغام دے گا۔محکمہ جنگ کا نام رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال کے پیش نظر نیا نام زیادہ موزوں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تجارت اور طاقت کے زور پر ہم نے دنیا میں 7 جنگیں رکوائیں، یوکرین سے متعلق سیکیورٹی معاہدہ زیر غور ہے، یوکرین کو سیکیورٹی ضمانت دینے پر کام کررہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس سے سنجیدہ بات چیت کر رہے ہیں، اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں پر احتجاج نے اسرائیل کو پیچیدہ پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔