بیوی کے روٹھ کر میکے جانے اور واپس لانے میں ناکامی پر نوجوان نے سالوں پر فائرنگ کر کے ایک کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کر دیا

اتوار 7 ستمبر 2025 14:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء) گھریلو ناچاقی پر بیوی کے روٹھ کر میکے جانے اور واپس لانے میں ناکامی پر نوجوان نے سالوں پر فائرنگ کر کے ایک کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے مقتول کی نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ نورپورتھل کیچک29ایم بی میں گھریلو ناچاقی پر بیوی کے روٹھ کر میکے جانے اور منا کر نہ دینیکی رنجش میں چک 19 ایم بی نوجوان محمد عدنان نے سالوں پر فائرنگ کر کے محمد سلیم کو قتل اور محمدرزاق عرف جندا کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گیا۔

جس پر پولیس نے مقتول کی نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔