Live Updates

پنجاب کے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری

اتوار 7 ستمبر 2025 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) پنجاب کے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کے تحت جھنگ اور قریبی سیلابی علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے جھنگ کے دور دراز متاثرہ علاقوں میں راشن پہنجایا جارہا ہے،بندی پٹوانہ کلاں ،خورد، چک جانپور، بیلا جٹیاں والا، اناران والا اور بیلا سادھن میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے 2.8 ٹن راشن تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ہائی سکول جھنگ سٹی اور تحصیل 18 ہزاری میں میڈیکل کیمپ قائم کر کے طبی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔اٹھارہ ہزاری جبوآنا سکول کیمپ اور کوٹ شاکر کیمپ میں مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔پاک فوج کے جوانوں نے ولی محمد میں کشتیوں کے ذریعے 45 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے ڈب کلاں میں کشتیوں کے ذریعے 75 افراد اور 16 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے ہیں۔ بدہوانہ میں بھی 14 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔عوام کی جانب سے پاک فوج کی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین کیا جا رہا ہے۔پاک فوج ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر اول دستے کے طور پر تیار ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :