Live Updates

سیلاب میں پھنسے افراد کی جان سیف سٹی کے کیمروں اور پولیس نے بچا لی،پولیس زرائع

اتوار 7 ستمبر 2025 15:40

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے 7 افراد کی جان سیف سٹی کے ڈرون کیمروں اور پولیس نے بچالی،پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی سب تحصیل رنگپور میں سیلابی ریلے میں پھنسے ایک ہی خاندان کے 7 افراد اپنے گھر کی چھت پر بیٹھے تھے،ان کے چاروں اطراف کئی فٹ پانی کھڑا تھا، سیف سٹی اتھارٹی کے ڈرون کیمروں نے تھرمل امیجنگ کے ذریعے متاثرین کی نشاندہی کیاور خطرے میں پھنسے خاندان کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا، ایس ایچ او تھانہ رنگپور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 7 افراد کو بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات