وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا یوم فضائیہ پر پیغام

اتوار 7 ستمبر 2025 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل نے یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی سلامتی کا تحفظ یقینی بنایا۔ 1965 کی جنگ میں ہمارے شاہینوں نے جو تاریخ رقم کی وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ ہو یا مئی 2025 کا معرکہ حق پاک فضائیہ نے ہمیشہ دشمن کے عزائم خاک میں ملائے۔

(جاری ہے)

آپریشن بنیان المرصوص کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی ایک شاندار مثال ہے، اور پوری دنیا کی سپر پاورز تسلیم کررہی ہیں کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں دشمن کو پسپا کیا۔ اسوقت پاک فضائیہ اس خطے کی بہترین فضائیہ ہے اور انشاء اللہ اس کا یہ نام ہمیشہ برقرار رہے گا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاک فضائیہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی سلامتی کے ضامن اور ہم انہیں کبھی نہیں بھلاسکتے۔