سپیکرملک محمد احمد خاں کا سینئر صحافی الفت مغل کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اتوار 7 ستمبر 2025 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے سینئر صحافی الفت مغل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارِ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں الفت مغل اور اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں،والدین ایک سایہ دار درخت کی مانند ہیں جس کے نیچے بیٹھ کر انسان دلی سکون محسوس کرتا ہے ۔ ملک محمد احمد خاںنے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ حوصلے وہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ۔انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی ۔