پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کا آج شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان

اتوار 7 ستمبر 2025 17:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبای سیکٹریٹ کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے آج 8 ستمبر کو بی این پی کی جانب سے اعلان کردہ شٹر ڈاؤن و پہہہ جام ہرتال کی تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پشتونخوانیپ کے کارکنوں اور ہمدردوں کو تاکید کی ہے کہ وہ ہرتال کو کامیاب بنانے میں مدد کریں ، بیان میں کہا گیا ہے کہ 2ستمبر کو سریاب میں بی این پی کے جلسہ عام میں ھونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں شھید اور زخمی سیاسی کارکنوں کی کے المناک واقع کی پشتونخوانیپ نے روز اول شدید مذمت کی ہے اور پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے ٹراما سینٹر جا کر زخمیوں کی عیادت کی اور پھر پارٹی رہنماوں نے سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائشگاہ جاکر اظہار یکجتی کی اور کہا کہ ملک استعماری حکمرانوں نے محکموم و مظلوم اقوام و عوام کا جینا حرام کیا ہے اور اب سیاسی جلسوں اور تحریر و تقریر پر بھی تشدد کے ذریعے پابندی لگانا چاہتے ہیں تاکہ عوام کو خوف ذدہ و ہراساں کرکے انھیں سیاسی جہدوجہد سے دستبردار کرایا جاسکیں مگر پشتون و بلوچ عوام اپنے قومی حقوق کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔

متعلقہ عنوان :