
ض* سپریم کورٹ میں عدالتی چھٹیاں ختم، آج پیر سے نئے عدالتی سال کا آغاز ہوگا
ھ*8 ستمبر صبح ساڑھے 9 بجے نئے عدالتی سال کے حوالے سے جوڈیشل کانفرنس کا انعقادکیاجائیگا
اتوار 7 ستمبر 2025 18:00
(جاری ہے)
ساڑھے گیارہ بجے سے ایک بجے تک آئینی بینچ سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا، آئینی بینچ کے سامنے سپر ٹیکس سے متعلق 1250 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہیں۔
دن ایک بجے انتظامی سائیڈ پر فل کورٹ کا اجلاس ہوگا، چیف جسٹس یحیی آفریدی فل کورٹ اجلاس کی صدارت کریں گے، فل کورٹ میں سپریم کورٹ رولز 2025 سے متعلق سپریم کورٹ بار کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز کا روسٹر جاری کردیا گیا، آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر 9 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں، بینچ ایک میں چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ مقدمات سنے گا، 9 ستمبر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس شفیع صدیقی بینچ ون میں شامل ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ بینچ دو میں مقدمات سنے گا، 10 ستمبر کو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ، بینچ ٹو میں مقدمات سنے گا، جسٹس منیب اختر، جسٹس عقیل عباسی، جسٹس شکیل احمد 10 ستمبر کو بینچ ٹو میں شامل ہیں۔بینچ تین میں جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا، بینچ نمبر چار میں جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ مقدمات سنے گا۔بینچ نمبر پانچ میں جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا، بینچ نمبر چھ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل دو رکنی بینچ کیسز سنے گا، بینچ نمبر سات میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی ہر مشتمل دو رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔بینچ نمبر آٹھ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا، بینچ نمبر نو جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہو گا۔مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.