اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو نے بارش کے دوران کالج روڈ پر ڈی واٹرنگ پراسس کا معائنہ کیا

اتوار 7 ستمبر 2025 18:30

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنرمحمد اشرف کی خصوصی ہدایت پر اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو نے بارش کے دوران کالج روڈ پر ڈی واٹرنگ پراسس کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو نکاسی آب کے عمل کو تیز رفتار بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی جی ارشد وٹو نے کہا کہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیےضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور شہریوں کی مرکزی گزرگاہوں کو کم سےکم وقت میں کلئیر کروانے کا عمل جاری ہے۔

اے ڈی سی جی ارشد وٹو نے منڈی ٹاؤن ڈسپوزل سٹیشن کا بھی دورہ کیااورمتعلقہ سٹاف کوڈسپوزل سٹیشن کی مکمل فعالیت برقرار رکھنے کی خصوصی ہدایت کی۔اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو نےانڈر پاس کا دورہ کیااور انڈر پاس کی اندرونی سائیڈز کی حالیہ دنوں میں کی جانیوالی مرمت و پختگی کا جائزہ لیاجس کی بدولت باہر سےاطراف کا پانی انڈر پاس میں داخل ہونے کا سلسلہ رک چکا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :