خ*یوم تحفظ ختم نبوت 7 ستمبر اتوار کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

علما اور خطباء نے عقیدہ ختم نبوت پر روشنی ڈالی اور تحریک ختم نبوت میں جدوجہد کرنے والے اکابرین کی زندگی اور جدوجہد سے آگاہ کیا

اتوار 7 ستمبر 2025 19:05

٪ جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2025ء)یوم تحفظ ختم نبوت 7 ستمبر اتوار کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیااس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں جلسے ،جلوس وںاور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیامساجد و مدارس میں علما اور خطباء حضرات نے عقیدہ ختم نبوت پر روشنی ڈالی اور تحریک ختم نبوت میں جدوجہد کرنے والے اکابرین کی زندگی اور جدوجہد سے آگاہ کیا۔

قومی اسمبلی کی جانب سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے فیصلے کو 51برس مکمل ہوچکے ہیں۔7 ستمبر 1974 ہماری ملکی تاریخ کا وہ عظیم روشن ترین تاریخ ساز دن ہے کہ جس دن اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے مسلمانوں کے 90 سالہ دیرینہ مطالبے پر فتنہ قادیانیت کو ان کے کفریہ عقائد کی بناء پر غیر مسلم اور پاکستان کی چھٹی اقلیت قراردے کر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا۔

(جاری ہے)

اس تاریخ ساز دن کی مناسبت سی7 ستمبر کو پارلیمنٹ کے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردینے کے تاریخی فیصلے کی یاد میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف نوعیت کے پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ختم نبوت کانفرنسز،ریلیاں،سیمیناراورمختلف نوعیت کے پروگرامزمنعقدکیے گئے۔جہانیاں میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ؐ کے زیر انتظام ریلی نکالی گئی جو کہ پل پنجو سے شرو ع ہو کر مولے والا،پل132،ٹھٹھہ صادق آباد،پل114سے ہوتی ہوئی کمیٹی چوک جہانیاں پہنچی جس میں نامور علماء کرام،ممتاز مذہبی رہنما،وکلاء،صحافی،تاجر تنظیموں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔