سیالکوٹ،الیکٹرک کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

اتوار 7 ستمبر 2025 19:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) سیالکوٹ کے علاقہ عزیز گارڈن سیدڑہ کلاں میں سرجیکل مشین پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق کی شناخت 38 سالہ شکیل ولد عدالت علی کے نام سے ہوئی ہےجو گوندل گاؤں کا رہائشی ہے۔ حادثے میں متوفی کے بائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی جھلس گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد علامہ اقبال میموریل ہسپتال منتقل کر دیاہے ۔