بلوچستان اسمبلی کا اجلاس (آج) سہ پہر تین بجے ہوگا

اتوار 7 ستمبر 2025 19:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا اجلاس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیسن ،محکمہ سماجی بہبود ،محکمہ بلدیات اور محکمہ محنت و افرادی قوت سے متعلق سوالات دریافت اورانکے جوابات دیئے جائیں گے اجلاس میں گوادر میں ایران کی طرف سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پر رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مجلس قائمہ برائے صحت کی رپورٹ کی روشنی میں بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکو لرڈیزیز کامسودہ قانون منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا اجلاس میں بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرویوریالوجی کا ترمیمی مسودہ قانون بھی پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں بلوچستان لینڈریونیو کا ترمیمی مسودہ قانون قائمہ کمیٹی کی سفارشات کے بموجب پیش کیاجائے گا اجلاس میں ہزار گنجی میں کراچی بس ٹرمینل اور گوادر ،لسبیلہ لائیولی ہڈ سپورٹ پروجیکٹ کی آڈٹ رپورٹیںپیشکی جائیں گی۔