مانسہرہ، نوجوان کو قتل کرنیوالا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

اتوار 7 ستمبر 2025 19:50

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)مانسہرہ تھانہ کی حدود محلہ نیلاں میں 17/18 سالہ نوجوان منیب احمد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے نامزد ملزم عاصم ولد اسلم کو چند گھنٹوں کے اندرگرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ولید احمد نامی نوجوان نے صبح 11 بجکر 30 منٹ پر پولیس کو رپورٹ کرائی کہ میں آج صبح روٹین کے مطابق فارمیسی کے دوکان پر چلا گیاتھا اور والدہ اپنے کام پر ہسپتال چلی گء تھی۔

جبکہ میرا مقتول بھائی گھر پر اکیلا تھا۔بوقت 9:30 پر والدہ نے مجھے کال کر کے بتایا کہ مقتول منیب احمد نا تو میری کال اٹھا رہا ہے اور نہ ہی ابھی تک کام پر اپنی دوکان پر پہنچا ہے گھر جاکر پتا کرو۔چنانچہ میں اپنے بھائی کی پتہ براری کرنے گھر پہنچا تو دیکھا کہ بھائی چارپائی پر خون میں لت پت پڑا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کچھ عرصہ قبل میرا بھائی منیب اور دندی محلہ خانبہادرکے رہائشی عاصم ولد اسلم کی بیٹی رضامندی سے گھر سے چلے گئے تھے اور 3/4 دن بعد میرا بھائی گھر آگیا تھا اور لڑکی دارلامان کو چلی گئی تھی۔

اسی دشمنی پرمیرے بھائی کو عاصم اور اسکے ساتھ دیگر ایک نامعلوم شخص نے مل کر قتل کیا ہے۔پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر تھانہ سٹی میں زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کی گئی۔جو چند ہی گھنٹوں میں پولیس نے نامزد ملزم عاصم ولد اسلم کو گرفتار کرلیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔