آستانہ عالیہ قادریہ مانکی شریف میں جشن عید میلاد النبیؐ کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں

اتوار 7 ستمبر 2025 19:50

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء) آستانہ عالیہ قادریہ مانکی شریف میں جشن عید میلاد النبیؐ کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

محافل میلاد میں لنگر تقسیم کیا گیا ، اس موقع پر پیرزادگان مانکی شریف اور ہزاروں مریدین جلوس کی شکل میں نوشہرہ کینٹ پہنچے جلوس کی قیادت پیرزادہ نبی امین، پیرزادہ محمد امین اور پیرزادہ علامہ جنید امین قادری آف مانکی شریف کر رہے تھے جلوس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پیرزادہ محمد امین نے کہا کہ دنیا کا وجود قائم نہ تھا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر دورد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری و ساری رہے گا ہماری شمار دنیا کے ان خوش نصیب امت میں ہوتا ہے کہ ہم پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے ہیں اور آج اسی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت باسعادت مبارک پر جمع ہوکر ان پر دورد بیجھا کرتے ہیں کیونکہ ہر پیغمبر نے اپنی دور رسالت میں اپنی امت کو جمع کرکے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری کی نوید سنائی ہے اور آج ہم بھی اسی عمل کی تجدید کرکے برملا کہتے ہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں تشریف آوری کرچکے ہیں اور اس کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا کیونکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کے آخری نبی ہیں۔

متعلقہ عنوان :