نوشہرہ قبائلی رہنماء کے گھر دستی بم حملہ ،تین بچوں سمیت چھ افراد زخمی

اتوار 7 ستمبر 2025 19:50

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ محلہ تورہ بورا میں نامعلوم افرادکا قبائلی رہنما سردار علی کے گھر پر دستی بم حملہ ،بم حملہ اتنا زوردار تھا کہ دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا اور تین بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں سردار علی اوران کی اہلیہ اور بچے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واقعے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی حکام نے درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ اکبر پورہ میں اتوار کے روز نامعلوم افراد نے قبائلی رہنما سردار علی کے گھر واقع اکبر پورہ اخون پنجو بابا محلہ تورہ بورا کے مقام پر دستی بم پھینکا جس سے ایک زوردار دھماکہ ہوا دھماکہ انتا شدید تھا کہ ہورا علاقہ لرز اٹھا نامعلوم۔

ملزمان فرار ہوگئے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گجیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردی جبکہ اس واقعے میں سردار علی اپنی اہلیہ اور بچوں محمد، ابوبکر، معاویہ، اور سمعیہ کے ہمراہ زخمی ہوگئے ہیں جن کو ریسکیو 1122نوشہرہ کی ٹیم نے زخمی حالات میں پشاور کے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ سیٹی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔